Social

لاہور سیف سٹی کروڑوں روپے مالیت سامان چوری ہونے کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور میں شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے لگائے گئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے بھی محفوظ نہ رہے ، لوئرمال اور ٹبی سٹی سے پچیس لاکھ مالیت کا سامان چوری ہو گیا ۔

لوئرمال سے پندرہ لاکھ مالیت کا سامان چوری کا مقدمہ سرویلنس انچارج ساجد کی مدعیت میں تھانہ لوئرمال میں درج کیا گیا ۔لاکھوں مالیت کا سامان چوری ہونے پر سرویلنس انچارج حسیب نے تھانہ ٹبی سٹی درخواست جمع کروا دی ۔اس سے قبل رائیونڈ، مغلپورہ اور غالب مارکیٹ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان چوری ہو چکا ہے،گلبرگ سے چورسیف سٹیز کا 20لاکھ کا سامان،رائیونڈ سے 38لاکھ اور مغلپورہ سے 40لاکھ سے زائد کا سامان چوری کر چکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv