بھارت کے سابق وزیرخزانہ پی چدم برم کےگھرپرسی بی آئی حکام نے چھاپامارا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کِک بیکس کے ایک مقدمے ک بعد چدم برم کےبیٹےکےگھراور 16مقامات پر چھاپے مارے گئے۔سی بی آئی چھاپے پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپا مارا، چدم برم کے خلاف گزشتہ روز کرپشن کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔چدم برم کی تلاش کے لئے ان کے بیٹے کارتی کے گھر اور دیگر پندرہ مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔گزشتہ ماہ کارتی کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی ہےجبکہ چھاپوں کے بعد چدم برم کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے اور میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments