Social

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا‘ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پیٹرولیم لیوی میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا جس میں پیٹرولیم لیوی میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، اس حوالے سے قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمتوں میں ریلیف کے امکانات نہیں، پیٹرولیم لیوی میں کمی سے کچھ ریلیف دیا جا سکتا ہے، چوں کہ حکومت اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، اس لیے فیصلہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس زیرو ہے جب کہ حالیہ 15 روز میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور خام تیل کی قیمت بڑھی۔ دوسری طرف ملک میں موسم سرما کے دوران متوقع گیس بحران پر قابو پانے کے لیے گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دے دی گئی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر یکم نومبر سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
کہا گیا ہے کہ رواں برس موسم سرما کے دوران میں گیس کی شدید قلت کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بھی طلب کے تحت پوری گیس دستیاب نہیں ہوگی، جس کے باعث گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سوئی ناردرن اور سدرن کا گیس شارٹ فال 1.2 ارب مکعب فٹ تک بڑھ سکتا ہے، گھریلو صارفین کو 350 ایم ایم سی ایف ڈی تک ایل این جی دینے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ یکم نومبر سے کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے اور کمرشل صارفین کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک میں سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر شعبوں کے لیے بھی گیس کی کٹوتی ممکن ہے جب کہ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی فراہمی میں 45 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv