Social

چیئرمین سینٹ نے یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا

اسلام اباد ( نیووز ڈیسک) چیئرمین سینٹ سادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی نااہلی ریفرنس مسترد کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق سنجرانی کی جانب سے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے نااہلی ریفرنس پر رولنگ جاری کردی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پر بطور رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم الزمات تھے، یوسف رضا گیلانی 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نااہلی کا جواز نہیں بنتا، یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ کے پاس ریفرنس دائر کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے، انہوں نے بطور وزیراعظم 2008ء میں توشہ خانہ سے 4 گاڑیاں لیں اور 3 گاڑیاں آصف زرداری کو دیں، انہوں نے حلف کی خلاف ورزی کی، وہ آرٹیکل 63 کے تحت رکن سینیٹ نہیں رہ سکتے، آپ ریفرنس کو جلد الیکشن کمیشن بھیجیں۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے 2020ء میں دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے اپنے خلاف سینیٹ میں ریفرنس دائر کیے جانے سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ اگر عدالت مجھے توشہ خانہ کیس میں نا اہل کردیتی ہے تو میں خوش ہوں گا، میں ان کی طرح رونا دھونا نہیں مچاؤں گا جیسا کہ وہ روتے ہیں کہ میں وزیر اعظم کیوں نہیں رہا، میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، عدالتیں چاہیں حق میں فیصلہ کریں یا خلاف فیصلہ کریں، میں ان کے ساتھ ہوں، جہاں تک سینیٹ میں ریفرنس کا تعلق ہے، وہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو اس کا فیصلہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv