Social

عمران خان کی دائیں ٹانگ کی ہڈی متاثرہوئی ہے‘دونوں ٹانگوں پر گولیوں کے زخم ہیں تاہم گولیوں کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی.ڈاکٹرفیصل سلطان عمراعمران خان کی دائیں ٹانگ کی ہڈی متاثرہوئی ہے‘دونوں ٹانگوں پر گولیوں کے زخم ہیں تاہم گولیوں کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی.ڈاکٹرفیصل سلطان عمراعمران خان کی دائیں ٹانگ کی ہڈی متاثرہوئی ہے‘دونوں ٹانگوں پر گولیوں کے زخم ہیں تاہم گولیوں کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی.ڈاکٹرفیصل سلطان عمراعمران خان کی دائیں ٹانگ کی ہڈی متاثرہوئی ہے‘دونوں ٹانگوں پر گولیوں کے زخم ہیں تاہم گولیوں کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی.ڈاکٹرفیصل سلطان عمرا

لاہور(نیوز ڈیسک ) ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دائیں ٹانگ کی ہڈی متاثرہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ان کی دونوں ٹانگوں پر گولیوں کے زخم ہیں تاہم گولیوں کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظرہم نے قوم کو آگاہ کردیا ہے باقی ہم تفصیلی بیان جاری کریں گے اس میں تمام تفصیلات جاری کردی جائیں گی.

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حالت کے بارے میں ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہورہی ‘تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاﺅں پر گولی لگی ہے اور وہ معمولی زخمی ہیں جبکہ پارٹی کی راہنما اور سابق صوبائی وزیرڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر دو گولیاں لگی ہیں .
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانگ مارچ شروع میں ہی رپورٹس دی گئی تھیں کہ ان پر حملہ ہونے کا بڑا امکان ہے ادھر عینی شاہدین‘تحریک انصاف کے راہنماﺅں اور حملہ آور کو پکڑنے والے نوجوان کے بیان میں بڑا تضاد ہے حملہ آور کو پکڑنے والے تحریک انصاف کے کارکن ابتسام کے بیان کے مطابق حملہ آور نے پستول سے صرف ایک فائرکیا جبکہ متعددافراد زخمی ہیں.


ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ان پر شام کے بعد اندھیرے میں حملہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح بے نظیربھٹو کے قتل کیس میں ہوا کہ ایک دھماکہ اور فائرنگ توجہ ہٹانے کے لیے کی گئی تھی جبکہ انہیں نشانہ کہیں اور سے بنایا گیا تھا اسی طرح جو حملہ اورپکڑا گیا ہے وہ بھی ممکنہ طور پر توجہ ہٹانے کے لیے تھا تاہم تحقیقات اور پکڑے جانے والے حملہ آور کے پستول کی بلسٹک رپورٹ کے بعد معلوم ہوگا کہ گولیاں کس ہتھیار سے چلیں کیونکہ دو بڑے نجی چینلزنے اپنی رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے کنٹینرپر کلاشنکوف کا برسٹ فائرکیا گیا جس کی وجہ سے اتنے لوگ زخمی ہوئے تحریک انصاف کے راہنمااعجازچوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکورٹی پر مامور ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے جبکہ سات افراد زخمی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں کل رات ایک خبر ملی تھی کہ عمران خان پر کل وزیرآباد میں حملہ ہوسکتا ہے .


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv