Social

عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں گولی لگنے سے زخمی عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں تیسرے روز بھی علاج معالجہ جاری ہے۔چار رکنی میڈیکل بورڈ عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔عمران خان کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔
ڈاکٹروں نے عمران خان کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے تناظر میں انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا معائنہ کیا اور میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چیئرمین پی ٹی آئی ڈسچارج کرنے پر بضد رہے مگر ڈاکٹرز نے انہیں ایک روز آرام کا مشورہ دیدیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔ قبل ازاں ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ کا دو گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹانگ پر 4 زخم آئے، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لئے وقت درکار تھا۔
دوسری جانب شوکت خانم یسپتال سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ایک جھلک بھی سامنے آئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ عمران خان بیڈ پر لیٹے ہیں اور ان کے پائوں میں پٹی بندھی ہوئی ہے۔عمران خان نے گذشتہ رات ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں ان کی ٹانگوں پر پٹیاں بندھی ہوئی نظر آئیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv