
کراچی(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا بائی پولر نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی زیر گردش مبینہ تفتیشی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
مبینہ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بائی پولر نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو روزانہ کی بنیاد پر ادویات لیتے ہیں جبکہ ان کیلئے نرسنگ سٹاف بھی 24 گھنٹے دستیاب ہوتا ہے۔
Comments