Social

ادارے پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ، آئی ایس پی آر اعلامیہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق ادارے پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، عمران خان کے ادارے اور مخصوص افسر کے خلاف بیانات ناقابل قبول ہیں، حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے، اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ادارے اور افسر کیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے، ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے، وردی پوش اہلکاروں کے ذریعے غیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اگر مفاد پرستوں کی جانب سے فضول الزامات کے ذریعے اس کے عہدے داروں کی عزت، حفاظت اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے تو یہ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔ ادارے اور اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک ہیں، یہ عمل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر آباد میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک فوجی افسر پر عائد کیا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک یہ تین افراد مستعفی نہیں ہوتے، ملک بھر میں احتجاج جاری رہے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv