Social

عمران خان الیکشن کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عمران خان الیکشن کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہے، الیکشن جلدی ہو سکتے ہیں، رمضان میں بھی الیکشن ہو جائیں تو کوئی بات نہیں۔


شیخ رشید احمد نے عمران خان سے بات چیت کیلئے نواز شریف کے انکار کی کوئی حیثیت نہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے عمران خان پر حملے کے حوالے سے کہا کہ اب تو تحقیقات کرنے والے بھی کہہ رہے ہیں کہ حملے میں ایک سے زائد لوگ ملوث ہیں۔ کسی حملے کے خطرے کی وجہ سے نہیں بلکہ لانگ مارچ کی تیاری کیلئے راولپنڈی آیا تھا، راولپنڈی میں پارکس کی کمی ہے، یہاں دو ڈھائی لاکھ لوگوں نے آنا تھا، ان لوگوں کو مدرسوں اور مساجد میں ٹھہرانے کیلئے بات کر رہے تھے۔

اپنے خلاف کیسز کے حوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میرے پاس 16 وزارتیں تھیں کسی وزارت کا کیس بناتے، لال حویلی تو کسی کے باپ میں جرات نہیں کہ خالی کروا سکے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نالہ لئی اور ہسپتال ہو جاتا تو سیاست چھوڑ دیتا، ان کاموں کیلئے زندگی گزار دی، ایم ایل 1 منصوبہ بھی میرا خواب تھا، 6 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا تو جسے اب یہ لوگ 10 ارب ڈالرز پر لے گئے ہیں۔ ملک میں مارشل لا لگنے کے خدشات کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی مارشل لا لگنے کا وقت نہیں ہے، اگر مارشل لا لگنا ہے تو آپ سے اور مجھ سے پوچھ کے نہیں لگایا جائے گا، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نومبر اہم ہے، 15 نومبر کا وقت دیا تھا، اب 30 نومبر کر لیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv