Social

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔عدالت نے آج ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے میں طلبی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ قبل ازیں عمران خان نے 7 نومبر کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے طلبی کا نوٹس بھجوایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظورکی۔اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج راجہ آصف محمود نے درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ ایف آئی آر پڑھ کر بتائیں،اگر دفعات سرکاری ملازم کی وجہ سے لگی ہیں تو ہم سن سکتے ہیں۔ابھی تو آپ ہائیکورٹ کے آرڈر سے آئے ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی دائرہ اختیارکا معاملہ کلیئر ہونے تک عبوری ضمانت دیتے ہیں۔عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظورکی،جبکہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv