Social

عمران خان پر حملے کے مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل ،گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا، سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر سٹی تھانہ وزیرآباد میں درج کی گئی، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا، سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے حملے کا مقدمہ درج کے احکامات جاری کیے تھے۔
اس سے قبل ذرائع اے آروائی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے لیے درمیانی راستہ نکال لیا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے نامزد تینوں شخصیات کے نام درج نہیں ہوں گے۔ ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ درخواست کو نظرانداز کرکے ایف آئی آر پولیس کی جانب سے درج ہوگی۔ مقدمہ میں ملزم نوید سمیت چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سوموٹو لیں گے،قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،پولیس اور آئی جی پنجاب کو تحفظ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی پنجاب بتائیں کتنے وقت میں ایف آئی آر درج ہو گی؟ایف آئی آر میں تاخیر ہو رہی ہے تو مطلب ہے کہ شواہد ضائع ہو رہے ہیں،عدالت فوجداری نظام انصاف بلا رکاوٹ چلانے کو یقینی بنائے گی،یہ عدالتی ذمہ دار ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ صوبائی حکومت کا مختلف مؤقف ہو تب بھی پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ معاملے پر ابھی از خود نوٹس نہیں لے رہے، بصورت دیگر از خود نوٹس لیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv