Social

میرے دائیں ٹانگ میں 3 گولیاں لگیں، ، مجھے بالکل ٹھیک ہونے میں چار سے 5 ماہ کا عرصہ درکار ہے، عمران خان کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ گولی کے کچھ ٹکڑے اب بھی ٹانگ میں موجود ہیں، میرے دائیں ٹانگ میں 3 گولیاں لگیں، گولیاں لگنے سے ہڈیوں متاثر ہوئی ہیں، مجھے بالکل ٹھیک ہونے میں چار سے 5 ماہ کا عرصہ درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے دو افراد شامل تھے، ایک ملزم پکڑا گیا ہے اسکی فائرنگ کے بعد میں اور میرے دیگر ساتھی کنٹینر پر نیچے گر گئے، اسی وجہ سے ہم بچنے میں کامیاب ہو گئے، عوام میں ایک کارکن نے حملہ آور کی بندوق کو نیچے گرا دیا ورنہ ہم مارے جاتے۔
ایک اور گولی چلی جو میرے سر کے اوپر سے گزر گئی، یہ مکمل طور پر پلاننگ کے ساتھ کیا ہوا منصوبہ ہے، اس کے بارے میں سب کچھ جانتا ہوں، اس کے بعد میں عوام سے مخاطب ہوا اور بتایا کہ اس قاتلانہ حملے کیلئے مذہب کا سہارا لیا گیا، اس حملے کے بعد معاملے پر پردہ کیوں ڈالا جا رہا ہے، کوئی آزادانہ تحقیقات کیوں نہیں ہو رہیں، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت تین افراد حملے میں ملوث ہیں، اگر آزاد اور شفاف تحقیقات ہوں اور انویسٹی گیشن ایجنسیاں اس کے نیچے ہوں، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے بھی اپیل کی ہے انکوائری کے لیے کمیشن بنایا جائے، اگر میں غلط ہوں تو کمیشن مجھے غلط ثابت کرے۔

مجھے پورا یقین ہے کہ مجھ پر حملہ پلاننگ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ دو ماہ پہلے بنایا تھا۔ دو ماہ قبل میرے قتل کا منصوبہ بنایا گیا، میں 24 ستمبر کو عوام میں تھا، احتجاج کر رہا تھا، جب مجھے حکومت سے نکالا گیا تو سب سمجھنے لگے تھے کہ ہماری پارٹی ختم ہو جائے گی، میرے ملک میں 30 سال سے دو پارٹیاں حکومت کر رہی تھیں، میری حکومت کو ختم کرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا میری پارٹی ختم ہو جائے گی تاہم اس دوران پی ٹی آئی کو وہ مقبولیت ملی جو ان دو پارٹیوں کے پاس نہیں تھی، اس دوران ضمنی الیکشن ہوئے تو میری جماعت نے 75 فیصد الیکشن جیتے، مجھے نا اہل کروانے کی پلاننگ ہوئی اس کے لیے ایک بڑا منصوبہ بنایا گیا، میں بتانا چاہتا ہوں اگر لوگوں کو بیک گراؤنڈ نہیں پتہ ہو گا تو وہ کیسے سمجھیں گے کہ مجھ پر کیوں حملہ ہوا، مجھے راستے سے ہٹانے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں، اس کے لیے مذہبی جنونیت کا سہارا لینے کی کوشش کی گئی، اس کے لیے ایک صحافی کی طرف سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی، اس دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے پریس کانفرنس کی اور کہا عمران خان عوام کے جذبات ابھار رہا ہے، اسی وقت میں عوام سے مخاطب ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ایک منصوبہ بنا ہوا ہے، یہ لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں، جس کیلئے مذہب کا سہارا لیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv