Social

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین ہلاک ہو گیا،ہلاک دہشت گرد کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ وہ لاپتہ ہے۔
آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی وطن پر قربان ہو گیا،سپاہی سلیم خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،شہید سپاہی سلیم خان کا تعلق صوابی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دوران آپریشن 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوئے۔
دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا،سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں شاہرگ کے قریب کمان پاس کے علاقے میں آپریشن کیا،دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوانوں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر نے جام شہادت نوش کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv