Social

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرا دی ہے،لاہور رجسٹری سے ایف آئی آر کی کاپی پرنسپل سیٹ اسلام آباد بھجوا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کی کاپی وصول کی۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب سے مقدمے کے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں دفعہ 302 اور 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ وزیر آباد سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سوموٹو لیں گے،قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،پولیس اور آئی جی پنجاب کو تحفظ دیں گے۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی پنجاب بتائیں کتنے وقت میں ایف آئی آر درج ہو گی؟ایف آئی آر میں تاخیر ہو رہی ہے تو مطلب ہے کہ شواہد ضائع ہو رہے ہیں،عدالت فوجداری نظام انصاف بلا رکاوٹ چلانے کو یقینی بنائے گی،یہ عدالتی ذمہ دار ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ صوبائی حکومت کا مختلف مؤقف ہو تب بھی پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے۔معاملے پر ابھی از خود نوٹس نہیں لے رہے،بصورت دیگر از خود نوٹس لیں گے، آئی جی پنجاب اور پولیس کو عدالتی تحفظ دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv