Social

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق21 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی سفارتخانہ

اسلام‌ آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی گئی۔ اُردو نیوز سے گفتگو کے دوران اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر 21 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، اس حوالے سے سکیورٹی امور اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی۔
جیو نیوز نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے، دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل بھی دی جارہی ہے، جس کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری لگانے میں مدد کرے گا، چینی کمپنیاں منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری چلائیں گی۔

ادھر سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے شرم الشیخ انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعاون کے پہلووں اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوئیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv