بھارت میں اسامہ بن لادن بننے والا صدام حسین پولیس کی گرفت میں آگیا، شرارت تھی یا کوئی شر انگیز مقصد پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ریاست راجستھان میں منفرد شناختی نمبر کے ڈیٹا بیس سسٹم ’آدھار‘ میں35 سالہ صدام حسین نے اپنا نام اسامہ بن لادن کے نام سے درج کرایا۔بھارتی شخص نے تصویر بھی اسامہ بن لادن کی لگائی اور رہائشی پتا ایبٹ آباد پاکستان کا لکھا تاہم فارم پر دستخط اور فنگر پرنٹ نہ ہونے سے جعلی اسامہ بن لادن پکڑا گیا۔صدام حسین’ آدھار‘ میں ہی سرکاری ملازم ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments