Social

پنجاب حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کیلئے وفاق کو 3 نام تجویز کر دیے

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کیلئے وفاق کو 3 نام تجویز کر دیے، تجویز کردہ ناموں میں سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کا نام بھی شامل ہے، وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد صوبائی پولیس کے سربراہ کیلئے 3 نام وفاقی حکومت کو ارسال کیے گئے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کی پولیس کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، ان ناموں کی لسٹ وفاق کو بھی بھجوا دی گئی۔
صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ بھجوائے گئے تینوں ناموں میں سے کسی ایک اور پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو بھجوائی گئی فہرست میں شامل غلام محمود ڈوگر اس وقت سی سی پی او لاہور تعینات ہیں۔

جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا۔ وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو بطور آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔ جبکہ فیصل شاہکار نے خود بھی وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتے، حکومت پنجاب نے بھی آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے کےلیے وفاق کو خط لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ صوبائی کابینہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرچکی، آئی جی پنجاب کی کارکردگی مایوس کن ہونے پر مرکز میں ان کی خدمات واپس لی جائیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv