Social

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کا حکم، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کا حکم، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پرشدید تحفظات ہیں، موجودہ کیس میں آئی جی پنجاب کو ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دینا غیرمتعلقہ ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پرشدید تحفظات ہیں، موجودہ کیس میں آئی جی پنجاب کو ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دینا غیرمتعلقہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے حقائق جاننے کیلئے کمیشن بنانے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ گجرات پولیس نے وزیر آباد واقعے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا جس میں شواہد ضائع ہونے کے دعوے یا تاثر کو مسترد کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک سانحہ کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیر آباد کے روزنامچہ میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کیا اور مضروبان کے ایم ایل او حاصل کیے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہری معظم کا پوسٹ مارٹم کروایا۔
گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کی فرانزک ٹیموں نے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور پھر انہیں محفوظ کیا، پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہم شہادت ضائع نہ ہو۔پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نفری چوبیس گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کے لیے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv