Social

الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخاب نہ کرانے پر مسلم لیگ ن کو نوٹس،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخاب نہ کرانے پر مسلم لیگ ن کو جواب کیلئے آخری موقع دے دیا،وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جبکہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر درخواست پر سماعت ہوئی،نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا تاہم پارٹی آفس کے ملازم پیش الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ حکام الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجا ہے،ممبر الیکشن کمیشن نثار میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ایک آخری موقع دے دیتے ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختو نخوا نے ریمارکس دئیے کہ اگلی سماعت تک مسلم لیگ ن کو معطل کریں۔

ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ مسلم لیگ ن تو پارٹی الیکشن میں دلچپسی ظاہر نہیں کر رہی،کیا مسلم لیگ ن کی معطلی ہوئی ہے؟ ان کا نشان واپس لیا ہے؟ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو آخری موقع دیتے ہوئے مسلم لیگ ن انٹر پارٹی الیکشن کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور کہا کہ کیوں نہ پارٹی نشان کے حصول کے لئے ن لیگ کو نااہل قرار دیا جائے؟ نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کی انٹراپارٹی الیکشن کرانے کی مقررہ تاریخ 13 مارچ 2022 تھی،ن لیگ کی درخواست پر 14 مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کرانے کی آخری تاریخ دی گئی تھی لیکن مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا سرٹیفکیٹ مہیا نہیں کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv