Social

پنجاب میں حکومت ہماری ہے اسکے باوجود پولیس بے بس ہے،شاہ محمود قریشی

گجرات (نیوز ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت ہماری ہے اسکے باوجود پولیس بے بس ہے،بے بسی بتاتی ہے کہ کچھ لوگ قانون سے بالا تر ہیں۔اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو رول آف لاء میں آگے آنا ہو گا،ہماری جدوجہد انصاف کی ہے۔ گجرات میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور ریمارکس دئیے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،برطانوی عدالت نے قرار دیا کہ آپ 13 دسمبر تک جواب جمع کرائیں۔
ڈیلی میل نے الزامات لگائے کہ 15ہزار پاؤنڈ نکالے گئے اور خور برد کی گئی۔انہوں نے 80 صفحات پر مشتمل اپنا جواب داخل کرایا،اس جواب میں ان ٹرانزیکشن کی نشاندہی بھی کی گئی جن سے پیسے نکالے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا بھی یہ ہی مؤقف ہے کہ قانون کی نظر میں سب کو برابر ہونا چاہیے،پاکستان اور برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم میں بہت فرق ہے۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ وزیر آباد نے لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال کیا،وزیر آباد نے خوب کے بادل ایک طرف رکھ دیا۔

کل زبیر نیازی سیشن عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے درخواست کی کہ ہماری ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔جس ایف آئی آر میں مدعی کا نقطہ نظر نہیں پیش کیا گیا اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم گھبرائے نہیں،جھکے نہیں،آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک راستہ تھا کہ بلٹ پروف شیشے کے پیچھے کھڑے ہو کر بات کریں، اور دوسرا راستہ تھا کہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔ وزیر آباد نے ثابت کر دیا ہے کہ انکی سیاسی بصیرت زندہ ہے،جو زخم کھا کر بھی سر اٹھا کر کھڑے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv