Social

عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں لارجر بینچ کی سفارش

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر چیف جسٹس سے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔عدالت کی جانب سے ایک ہی نوعیت کے 2 کیسز پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو چئیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔عدالت کی جانب سے ایک ہی نوعیت کے 2 کیسز پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی گئی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی۔

درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن،عمران خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیے جا چکے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان نا اہل ہو چکے لہذا عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ عمران خان کوآرٹیکل 63 ون تھری کے تحت نا اہل کیا گیا وہ پڑھ کر سنائیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل62، 63 کے تحت اب پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیسے نہیں رکھ سکتے؟عدالت کو مطمئن کریں، جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھےعبوری ریلیف فی الحال بیشک نہ دیں مگرفریقین کو نوٹس جاری کر دیں،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv