Social

خاتون پولیس اہلکار نے لاہورہائیکورٹ میں زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور(نیوز ڈیسک) ہائیکورٹ سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر خاتون پولیس افسر نے ملزم کی بھاگنے کی کوشش ناکام کردی ، ملزم کو خاتون افسر نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ عبدالرزاق نامی ملزم نے عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر بھاگنے کی کوشش کی تاہم تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو کالر سے پکڑ لیا۔


ملزم عبدالرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم عبدالرزاق نے لاہور ہائکیورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر اس نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔خاتون پولیس اہلکار نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کے بازو کپڑے سے باندھ دئیے۔موقع پر موجود دیگر لوگوں نے خاتون پولیس اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انعام سے نوازنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv