
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رانا ثناء اللہ کو دل کی تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ 12سال سےعارضہ قلب کا شکار ہیں، جمعہ کے روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں اےایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا۔
اےایف آئی سی میں 8 گھنٹے تک وفاقی وزیر داخلہ کا اےایف آئی سی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ بعد ازاں اس حوالے سے وزیر داخلہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں دل کی سرجری ہوئی تھی، دو تین سال بعد چیک اپ ضروری ہوتا ہے۔ میں بالکل خیریت سے ہوں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں انشا اللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔ ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں ہے اتوار تک گھر آجاؤں گا، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے۔
Comments