Social

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری

ریاض ( نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کردی گئی۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہری دفاع نے عوام سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے کیوں کہ اس نے جمعہ پیر تک مملکت کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات سے خبردار کیا ہے، حائل، مدینہ، مشرقی صوبہ، شمالی سرحدی علاقہ اور مکہ مکرمہ کے کچھ حصے معتدل سے موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے متاثر ہوں گے، جس سے طوفانی بہاؤ ہو سکتا ہے جس سے تبوک، الجوف اور مکہ مکرمہ کے کچھ حصے متاثر ہوں گے۔
سعودی شہری دفاع کی جانب سے یہ بھی انتباہ کیا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران فعال ہواؤں کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا باعث بننے والے بادل تبوک، ریاض، قصیم، عسیر، جازان اور الباحہ کے علاقوں سے ٹکرائیں گے، ڈائریکٹوریٹ نے ممکنہ خطرات کے خلاف احتیاط برتتے ہوئے ایسے مقامات سے دور رہنے کا کہا ہے جہاں ٹورینٹ جمع ہوتے ہیں اور مختلف میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے اعلان کردہ ہدایات کی پابندی کریں۔

حال ہی میں سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے طائف، باحہ اور ابہا میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا کیوں کہ ان تینوں علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کی ضرورت تھی، جس کو پورا کرنے کے لیے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی سے مخصوص مقامات پرکلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے 4 مخصوص طیاروں سے 84 پروازوں کے ذریعے طائف، باحہ اور ابہا میں مصنوعی بارش برسائی گئی، ان پروازوں کا دورانیہ 316 گھنٹے تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کو سالانہ 24 ارب مکعب میٹر پانی کی ضرورت ہے لیکن بارش کا سالانہ تناسب 100 ملی میٹر سے بھی نیچے رہتا ہے، جس کی وجہ سے مملکت دنیا کے خشک ترین ممالک میں شامل ہے جس کے پیش نظر مصنوعی بارش کے پہلے تجربے کے لیے امریکی یونیورسٹی وایومنگ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا اور 1990 میں اس پر عمل ہوا تاہم مملکت میں سب سے پہلے مصنوعی بارش اپریل 2022 کے دوران ریاض، قصشیم اور حائل میں برسائی گئی۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکیٹو چیئرمین ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں مصنوعی بارش کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، مصنوعی بارش کے اس پروگرام میں غیرملکی ماہرین شریک ہوں گے، ریاض میں ایسے بادل بنائے جائیں گے جن سے منصوعی بارش برسائی جائے گی، مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا تناسب 5 فیصد سے بڑھا کر20 فیصد تک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، مخصوص علاقوں میں مصنوعی بارش کے موقع پربعض ہوائی اڈوں کو مکمل لاجسٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ مصنوعی بارش کے نظام پرمکمل عبور اور مطلوبہ ٹیکنالوجی سعودیہ منتقل کرنے کے لیے غیر ملکی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv