Social

عمران خان نے سیاسی ملاقاتوں میں کمی کردی ، پاکستان انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھیں گے

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیاسی ملاقاتوں میں کمی کردی۔ اے آر وائی نیوز کلے مطابق سابق وزیراعطم عمران خان نے آج کے روز اپنی سیاسی ملاقاتوں کو محدود کردیا ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اس وقت لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے آج کے روز سیاسی ملاقاتیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ عمران خان نے پارٹی قیادت کو آج کے روز لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے تاہم عمران خان زمان پارک میں اپنے بیٹوں کے ساتھ وقت گزاریں گے اور پاکستان انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھیں گے اس لیے عمران خان آج صرف چند شخصیات سے ملیں گے، جس کے بعد رات 7 بجے کے بعد مارچ شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت زمان پارک کی اطراف کی گلیوں میں بھی پولیس تعینات کی گئی ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے خیبر پختونخواہ پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ ان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے پر بیریئر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے عمران خان نے پاکستانی ٹیم کیلئے خاص پیغام بھیج دیا، اپنے پیغام میں 1992ء کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میرا آج وہی پیغام ہے جو میں نے 1992ء کے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ میرا پہلا پیغام یہ ہے کہ اس دن کا لطف اٹھائیں کیوں کہ شاذ و نادر ہی کسی کو ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے پریشان نہ ہوں، دوسرا یہ کہ آپ جیت جائیں گے اگر آپ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں اور مخالفین کی غلطیوں کو کیش کرسکتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv