Social

ترکیہ کے سیاحتی شہر استنبول میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک اور53 سے زائد زخمی۔۔غیرملکی میڈیا

استبول (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے سیاحتی شہر استنبول میں خودکش دھماکے میں6 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے ہیں،11 افراد کی حالت تشویشناک ہے، دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائرکی استقلال اسٹریٹ میں ہوا، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ملکی وغیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے سیاحتی شہر استنبول میں 4 بج کر 20 منٹ پر زردار دھماکا ہوا، دھماکا مبینہ طور پر خود کش تھا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتیں لرز گئیں، جبکہ سیاحوں اور لوگوں میں بھگڈر مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا۔
آج اتوار کا روز تھا اور سیاحوں کا بھی رش تھا، جس وقت دھماکا ہوا اس وقت سیاحوں کی بڑی تعداد تقسیم اسکوائر پر موجود تھی۔ استنبول کے گورنر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ دھماکا 4 بج کر20 منٹ پر ہوا، انہوں نے دھماکے میں جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے ہیں، 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے، دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائرکی استقلال اسٹریٹ میں ہوا، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائر کی استقلال اسٹریٹ میں ہوا، ترک میڈیا کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی بتایا جا رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہبازشریف، وزیرداخلہ، عسکری و سیاسی قیادت نے کہا کہ استنبول میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس افسوسناک واقعے میں ترکیہ کی حکومت، عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دعا گو ہیں اللّٰہ تعالی شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے؛ اُنکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv