Social

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا

لندن (نیوزڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں اپنے قیام میں مزید ایک روز کا اضافہ کر دیا ہے، اب وہ آج شام پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے الوادعی ملاقات کی تاہم اس کے باوجود وہ تاحال پاکستان کے لیے روانہ نہیں ہوئے۔
دوسری طرف فیملی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوگئی، وزیراعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا سا بخار محسوس ہوا، طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا، وزیر اعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے طویل مشاورت میں مصروف ہیں جب کہ گزشتہ روز ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

گزشہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشا ہورہا ہے وہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں ہے، نوازشریف نے زندگی میں میرٹ پر کام نہیں کیا، فائدے کیلئے رشتہ داروں کو بھی اوپر لے آتا ہے،1993ء میں مجرموں کو پیسے لے کرپولیس میں بھرتی کیا گیا، یہ چوری کرنے کیلئے انصاف قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔ ادھر سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دو اہم میٹنگز ہوئیں ہیں اور ایک بڑی اہم خبر آنے والی ہے، ایک میٹنگ لندن اور ایک پاکستان میں ہوئی ہے، لندن میٹنگ میں باؤ جی نے تین نام لکھ کر دیے اور کہا کہ ان سے باہر تعیناتی نہیں ہونی چاہیے، وہاں کہا گیا کچھ نام آصف زرداری نے بھی دیے ہیں تو کہا گیا ان ناموں پر ہی رہیں جو کہے گئے ہیں، اب کئی جگہ سے شور اٹھے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv