Social

ابھرتی معیشت اورعوام کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اورعوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔کا ہینگ ژو میں معروف ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا ہے،آئی ٹی کے فروغ سے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں مدد ملی ہے، پاکستان میں ای کامرس کے شعبےمیں سرمایہ کاروںکے لیےوسیع مواقع ہیں۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ای کامرس سےوقت کی بچت اور معلومات تک آسان رسائی ممکن ہوتی ہے،گزشتہ 4 سال میں ای کامرس کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کیاہے۔وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ جنوری میں علی باباگروپ کے چیئرمین سے ہونےوالی ملاقات مفیدثابت ہوئی،گروپ کے ایگزیکٹوچیئرمین کی خدمات قابل تعریف ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv