Social

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے تحائف کا خریدار سامنے آگیا۔ دبئی کی کاروباری شخصیت عمرفاروق کا انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے تحائف کا خریدار سامنے آگیا، دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں تحائف خریدے تھے، عمران خان کی اہلیہ کی فرح خان تحفے لے کر دبئی آئیں اور سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے تھے۔ جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے تحائف سے متعلق بتایا کہ 2019 میں مشیراحتساب شہزاد اکبر نے تحائف سے بیچنے سے متعلق رابطہ کیا اور پھر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان توشہ خانہ کے تحائف جن میں سعودی ولی عہد کے دیئے قیمتی گھڑی،انگوٹھی اور دیگر تحفے بھی شامل تھے، وہ سب تحفے لے کر دبئی میں ان کے دفتر آئیں، تحفے بیچنے کیلئے انہوں نے اپنی ڈیمانڈ50 لاکھ ڈالرز بتائی لیکن ان سے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے تھے اور فرح گوگی کو تمام رقم نقد ادا کی۔

انہوں نے عمر فاروق نے جیو نیوز کے پروگرام میں بتایا کہ کہ ان تمام تحفوں کی اصل مالیت ایک کروڑ20 لاکھ ڈالرز یعنی 2019 کے ڈالر ریٹس کے حساب سے ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدی گھڑی ٹیکس ریٹرن اورالیکشن کمیشن گوشواروں میں ڈکلیئر ہے، جس شخص کو گھڑی کا خریدار بنا کر پیش کیا جارہا، اس کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے، اسے کبھی گھڑی فروخت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت سے پہلے رولز کے مطابق اس قیمت کا 25% ادا کر کے وہ تحفہ ذاتی ملکیت میں لیا جا سکتا تھا تحریک انصاف نے اس شرح کو پچاس فیصد تک بڑھا دیا، یعنی قانون کے مطابق جس شخص کو تحفہ ملا ہے وہ اس تحفے کی قیمت کا پچاس فیصد ادا کرکے تحفہ ذاتی ملکیت میں لے سکتا ہے۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے اس قانون کے مطابق گھڑی خریدی اور یہ گھڑی ان کی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں Declared ہے، جنگ/جیو گروپ نے جس شخص کو خریدار بنا کر پیش کیا نہ تو اسے کبھی گھڑی فروخت کی گئی نہ ہی اس شخص کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv