
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں پُراسرار ریمورٹ کنٹرول طیارہ گرنے کے معاملہ میں اہم پیش رفت، پولیس نے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر لیا، طیارہ آئوٹ آف رینج ہونے پر اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں گرا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کا واقعہ،پولیس نے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول طیارہ آپریٹ کرنے والے شخص سے تفتیش جاری ہے،طیارہ آئوٹ آف رینج ہونے پر اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں گرا،طیارہ گرنے پر حامد کے بیٹے واشنگ ایریا طیارہ واپس لینے گئے،سکیورٹی اہلکاروں کے شناختی کوائف مانگنے پر حامد کے بیٹے واپس لوٹ گئے۔ پولیس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی ٹریس کی اور حامد کو دھر لیا،ریموٹ کنٹرول طیارے کو فرانزک کے لئےاسلام آباد بھجوایا جائے گا،طیارے کے پرزوں اور بیٹریوں کا فرانزک معائنہ کیا جائے گا،حساس تنصیبات کے اردگرد ڈرون طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں۔
جس جگہ طیارہ گرا وہاں پر چائینیز انجینئرز بھی موجود تھے۔ گذشتہ رات اورنج ٹرین کے آگے اسٹیبلنگ یارڈ کے خالی ٹریک پر ڈرون طیارہ گرا۔ اسٹیبلنگ یارڈ پر اورنج ٹرین کی تعمیر کرنے والے غیر ملکی رہائش پذیر تھے۔اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا۔ ایس پی یو کی برف سے پولیس کو بھی اسٹیبلنگ یارڈ بلایا گیا۔پولیس کی جانب سے ڈرون طیارہ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق تعین کیا جا رہا ہے کہ ریمورٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس سمت سے آیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرون طیارہ علی ٹاؤن ٹرمینل 2 کے واشنگ پوائنٹ پر گرا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کے پروں کی لمبائی 13 فٹ ہے جب کہ ڈرون کی لمبائی 6 فٹ 4 انچ ہے۔لاہور پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔سی سی پی او لاہور غلام محمو ڈوگر نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔لاپور پولیس کا کہنا ہے کہ سینیر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں۔متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریمورٹ کنٹرول طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Comments