Social

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول پولیس کی جانب سےشیخ رشید کوآگاہ کردیاگیا

لاہور (نیوزڈیسک) سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول۔ پولیس کی جانب سےشیخ رشید کوآگاہ کردیاگیا، ملاقاتیں، سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔ کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سےشیخ رشید کوآگاہ کردیاگیا اور انہیں ملاقاتیں، سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمکی آمیزکال کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور لال حویلی کی سکیورٹی بڑھادی ہے، دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا ہے، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے دھمکی آمیز کال کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv