Social

متحدہ عرب امارات کی پہلی بار چاند پر پہنچنے کی تیاریاں یو اے ای کے مون مشن کی 28 نومبر کو چاند پر روانگی کی تصدیق کردی گئی

ابوظہبی (نیوزڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی چاند پر پہنچنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، ملک کے پہلے چاند کے سفر کے لیے 10 روزہ سرکاری کاؤنٹ ڈاؤن آج سے شروع ہو رہا ہے کیوں کہ یو اے ای کے مون مشن کی 28 نومبر کو لانچنگ کی تصدیق کردی گئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے چاند پر پہلے اماراتی مشن کے آغاز کے لیے الٹی گنتی شروع کر دی ہے کیوں کہ موسم کے لحاظ سے لفٹ آف کے لیے نئی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، لانچ کا وقت جاپان کے وقت کے مطابق شام 5 بج کر 46 منٹ پر مقرر کیا گیا ہے جو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 46 منٹ ہے، جاپان میں قائم آئی اسپیس کمپنی یو اے ای کے راشد روور کو چاند کی سطح پر اتارے گا، یہ مشن اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ پر کیپ کیناورل فلوریڈا میں خلائی لانچ کمپلیکس 40 لانچ سائٹ سے روانہ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات اور جاپان اور نجی صنعت کے لیے ایک تاریخی مشن ہے، جو چاند پر تجارتی کارگو مشن انجام دینے والی پہلی کمپنی بننے کے راستے پر ہے، اسپیس کے بانی تاکیشی ہاکاماڈا نے جمعرات کو ٹوکیو میں مشن کنٹرول میں لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا مشن چاند کی صلاحیت کو ظاہر کرنے اور اسے ایک مضبوط اور متحرک معاشی نظام میں تبدیل کرنے کی بنیاد رکھے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ راشد روور بہت سے سرکاری اور تجارتی پے لوڈز میں سے ایک ہے جو مشن 1 پر چاند پر جائے گا، 10 کلو گرام وزنی اس روور کو امارات کی ایک ٹیم نے دبئی کے محمد بن راشد خلائی مرکز میں بنایا تھا، چار پہیوں والا روور چاند کی سطح پر اپنی ارضیات اور چاند کی دھول کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک قمری دن گزارے گا، جو کہ زمین کے 14 دنوں کے برابر ہے، امید کی جارہی ہے کہ یہ ہائی ریزولوشن کیمروں سے اپنے اردگرد کی ہزاروں تصاویر لے گا، اس مشن کے پیچھے محنت کرنے والے اماراتی انجینئر فلوریڈا میں ہیں جو لانچ کی حتمی تیاری کر رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv