لاہور(نیوزڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 136 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 33، راولپنڈی سے 24، گوجرانولہ اور فیصل آباد سے 20 ،20 ،ملتان سے 17 قصور اور سرگودھا سے 4 ،4ک،ساہیوال سے 3 ، وہاڑی، گجرات سے 2 ،2،جہلم، مظفرگڑھ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، اوکاڑہ، اٹک اور چکوال سے 1 ،1کیس رپورٹ ہوا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 41 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
Comments