Social

تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔سینیٹر اعظم سواتی کی گفتگو

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔انہوں نے زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل خود بتائیں گے۔عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں ملکی معیشت کو کہاں سے کہاں تک لے گئیں۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کی جانب سے مسلسل چوتھے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریلی کی قیادت کر نے والے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ یہ جمہوریت اور آزادی کا وقت ہے،آزادی مارچ کا قافلہ چند قدموں کے فاصلے پر کھڑا ہے۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ ایک ہفتہ ہوگیا پاکستان کے سینیٹرز کا احتجاج جاری ہے،سینیٹ آف پاکستان کے ممبران اپنے ساتھی کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں، ہمارا مطالبہ آئین پاکستان میں درج ہے۔ انہوںنے کہاکہ چادر اور چاردیواری کا تحفظ پامال ہورہا ہے، سینیٹراعظم سواتی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے حقیقی آزادی کی پہلی گولی خود کھائی، عمران خان شخصیت کا نہیں ایک نظریے کا نام ہے اور نظریے کو گولیوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایک طرف کرپٹ ٹولہ ہے دوسری طرف عمران خان ہے، وہ اپنی قوم کو حقیقی آزادی کی منزل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا دورہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، لندن کی عدالت میں سیلاب زدگان کے پیسے کھانے کا مقدمہ چل رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا احتجاج ہوچکا ہے، اس احتجاج میں آئین اور قانون کے تحت مطالبات رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تینوں کیسز کا تعلق سپریم کورٹ آف پاکستان سے ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv