Social

وزیراعظم ہاؤس میں تھپڑ کی افواہوں پر وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ردِعمل آ گیا،عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس میں تھپڑ لگنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ایسی ہی ایک خبر اس وقت بھی گردش کی تھی جب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی۔گذشتہ شب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس میں تھپڑ لگنے سے متعلق متعدد ٹویٹس دیکھنے میں آئے۔
خاص طور پر حکومت مخالف کیمپ کی طرف سے اس بات کو سوشل میڈیا پر بہت ہوا دی گئی۔اس پر اب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا بھی ردِعمل آیا ہے۔عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت۔ یہ سٹوری لگتا ہے ارسلان بیٹے کو دی گئی ہے ، گھڑی چوری سے توجہ ہٹانے کے لئے اسے تپھڑ سے لنک کر دو۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پرانا طریقہ واردات ہے ان وارداتیوں کا۔ تھپڑ عمران خان کے بیانئے کو پڑا ہے، رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑا گیا ہے، اور روز چپیڑیں کھا کر یہ گھڑی چور رسوا ہو رہا ہے۔

۔قبل ازیں عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ذاتی فائدے کے لیے مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں قوم کو بتائیں۔
جمعرات کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دور وں کے دوران بیرونی ممالک کے سربراہان کی جانب سے دیئے گئے توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ سے کہا کہ وہ فروخت شدہ تحائف کی رسیدیں متعلقہ محکمے کو فراہم کریں۔جبکہ عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر نہیں پھر بھی حکومتی خرچ پر منسٹر لاج میں رہ رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv