Social

سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کےعرس کا دوسرا دن

سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات آج دوسرے روزبھی جاری ہیں، ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین سہون پہنچ رہے ہیں۔عرس کے دوسرے روز ملاکھڑااورادبی کانفرنس منعقد کی جائےگی ،شام کو مہندی کی رسم ہوگی ۔مزار کے اندر موجود زائرین قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں، پھولوں کی چادریں چڑھائی جارہی ہیں جبکہ مزار کے بیرونی احاطے میں روایتی دھمال کا سلسلہ جاری ہے ۔حضرت لعل شہباز قلندر کی عرس کی تقاریب تین روز تک جاری رہیں گی جس کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی کوتلاشی کے بغیرمزار کے احاطےمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔موسم کی شدت کی وجہ سےآج ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ، گزشتہ روز بھی گرمی اور حبس سے چار افراد انتقال کر گئے تھے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv