Social

مجھ پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے، خدشات کے باوجود پنڈی پہنچوں گا: عمران خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مجھ پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے، خدشات کے باوجود پنڈی پہنچوں گا، لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اسلام آباد سے راولپنڈی کیوں جا رہا ہے، حکمت عملی جلد سامنے آجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے لیکن تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔
لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اسلام آباد سے راولپنڈی کیوں جا رہا ہے، حکمت عملی جلد سامنے آجائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے پتاہے میرے زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوسکتے لیکن زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونے کا قائل ہوں، سیاسی جماعتیں عوامی حمایت کھوچکی ہیں اس لیےالیکشن سےفرارچاہتی ہیں۔

لانگ مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پتا ہے میری جان خطرے میں ہے اور دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے لیکن تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچے کا اعلان کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv