
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل صوفیہ مرزا کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق شوہر عمر فاروق کی ایما ء پر پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے ۔ استدعا ہے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کئے جانے سے روکا جائے ۔
Comments