
اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اہم تقرریوں کا معاملہ کابینہ میں زیر غور آئے گا،اس کا علم نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید اور دعا ہے نوازشریف اس سال کے آخر تک پاکستان آ جائیں گے۔انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اہم تقرریوں پر غور ہو گا۔
اس سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا،اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ۔اہم تقرریوں کے لیے قانون وضابطہ کو مدِنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔آج کل میں سمری کا حتمی شکل دی جائے گی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاوس کو موصول چکی ہے۔
سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم آفس کو جی ایچ کیو سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 6 ناموں پر مشتمل سمری موصول ہو گئی ہے۔
سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔ جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا کام شروع ہوجائے گا، وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم سینئر فوجی افسران کے ناموں کی سمری وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے، سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیو ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے، جنرل باجوہ نواز شریف کا بڑا حترام کرتے ہیں۔
جب کہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نئے آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر کریں گے۔
Comments