Social

اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم کی معمول کی سرگرمیاں منسوخ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات شروع ہو گئی ہے۔وزیراعظم نے آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ آف سٹاف کے لیے بھجوائے گئے پینل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔مشاورتی اجلاس کے بعد اتحادی پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاوس کو موصول چکی ہے۔ سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم آفس کو جی ایچ کیو سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 6 ناموں پر مشتمل سمری موصول ہو گئی ہے۔

سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔ جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا کام شروع ہوجائے گا، وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم سینئر فوجی افسران کے ناموں کی سمری وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے، سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیو ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے، جنرل باجوہ نواز شریف کا بڑا حترام کرتے ہیں۔
جب کہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نئے آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv