Social

وزیر آباد میں ہجوم اکٹھا ہو رہا تھا،ملزم کو مارنے کے ڈر سے قریبی تھانے منتقل کیا گیامونس الہیٰ کی پوڈ کاسٹ میں گفگو

لاہور(نیوزڈیسک ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں میزبان مزمل حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد میں ہجوم اکٹھا ہو رہا تھا، ڈر تھا اسے مار نہ دیں۔قریب ہی گجرات کا تھانہ تھا،ملزم کو وہاں منتقل کیا گیا۔
وہاں پر جو بھی ہوا سب نے دیکھا، ویڈیو بھی وہیں بنائی گئی۔ہدایت پر ملزم کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔مونس الہیٰ نے ویڈیو منظرعام پر آنے کے حوالے سے کہا کہ سینئر پولیس افسر سے پوچھا تو اس نے کہا سسٹم ہیک ہو گیا،جب ایک اور پولیس افسر سے پوچھا تو اس نے کہا کوئی سسٹم ہیک نہیں ہوا، بس آپ سمجھ جائیں جو ہوا ہے۔مونس الہیٰ نے کہا کہ جو کچھ ہوتا رہا بتاتا رہا وہ عمران خان کو بتاتا رہا، ان کی ہدایت پر چلتے رہے،پی ٹی آئی کے کچھ لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں کہ یہ ہونا چاہئیے،انہوں نے کہا پرچہ کیوں نہیں ہو رہا؟ پرچہ کٹوائیں اور انہی لوگ کے خلاف کاٹیں جن کا نام لیا جا رہا ہے۔

میں نے کہا اس کا بہترین حل ہے کہ آپ سیاستدان ہیں،اپنے علاقے کے ایس ایچ کا نام بتائیں۔20منٹ میں ایس ایچ او وزیرآباد لگ جائے گا،اپنی مرضی کا پراچہ کرا لیں۔پی ٹی آئی کے لوگ خاموش ہو گئے۔ مونس الہیٰ نے مزید کہا کہ ڈی پی او کو عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا کہا گیا۔وضح رہے کہ اس سے قبل وزیر آباد واقعہ کے مرکزی ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے،اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی۔
فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا۔ ملزم نے مزید کہا کہ میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں اور مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا۔2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا،کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔ ملزم نوید اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے ملزم کو کیس کی مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے حوالے کیا تھا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے ملزم سے تفتیش کی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv