Social

اے این پی کو گورنر کے پی کے مطالبے سے دستبرداری کا پھل مل گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کو کو صبر کا پھل مل گیا، حکومت نے مرکز میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کو گورنر کے پی کے مطالبے سے دستبرداری کے بعد مرکز میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔سینیٹ میں عدم اعتماد کی کامیابی پر ڈپٹی چئیرمین عوامی نیشنل پارٹی کا ہو گا۔
پارٹی کی جانب سے ہدایت اللہ خان ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اے این پی خیبرپختونخوا میں اپنا گورنر لانا چاہتی تھی اور وفاق میں وزارت لینے سے انکار کر دیا تھا۔ن لیگ کے پی کے میں گورنر کا عہدہ جے یو آئی کو دینے کی خواہاں تھی۔اے این پی کی گورنر کے پی کے مطالبے سے دستبرداری پر ن لیگ نے وفاق میں اہم عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آج جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھیجی۔وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔
یاد رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔آج صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دئیے گئے۔ سینیٹر حاجی غلام علی اب گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv