
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اہم تعیناتیوں پر فیصلہ کابینہ کو اعتماد میں لے کر کیا۔ملک اور قوم کے مفاد میں بہترین فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اپنا آئینی اختیار بروئے کار لاوتے ہوئے فیصلہ کیا۔
ایڈوائس سیکریٹ کمیونیکشن نہیں اوپن کمیونیکیشن ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کر سکتی ہے۔صدر کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئین اختیار نہیں۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ صدرایڈوائس پر دستخط 10 منٹ میں بھی کرسکتے ہیں اور تاخیر بھی ہوسکتی ہے،یہ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوسکتا،عمران خان کبھی امریکا ،کبھی آئین اور سائفر کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے، فیصلہ اچھا ہے ، نیک شگون ثابت ہوگا۔یاد رہے کہ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کی،آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آفیسر ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈر ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔جب کہ نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔
Comments