Social

عمران خان نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا۔قانونی ماہرین کا اجلاس شام 7 بجے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں ہو گا۔میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے قانونی مشیروں کو پیغامات بھجوادیئے گئے۔عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات بھی جاری ہے۔
جب کہ صدرِ مملکت عارف علوی بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم تعیناتی پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔خیال رہے کہ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

جب کہ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدرِ مملکت کو بھیج دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت کو اب کوئی نیا تنازع کھڑا کرنے کی بجائے آئینی کردار ادا کرنا چاہئیے۔گذشتہ روز ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی سمری پر دستخط نہیں کرتے تو ان کے پاس دوسرا پلان موجود ہے۔
انتظار کے باوجود فیصلہ تبدیل نہیں ہو گا۔ امید ہے صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں اعلٰی تقرریوں کیلئے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے،صدر مملکت عارف علوی کو تعیناتیوں سے متعلق سمری ارسال کی گئی۔قانون اور آئین کے تحت سارے معاملات طے پائیں گے،آئینی ادارے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے صدر مملکت کوئی تنازع کھڑا نہیں کریں گے اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ صدر مملکت آئینی تعیناتی کو سیاسی نہیں کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv