Social

میرا قاتلانہ حملے میں بچنا مشکل تھا محفوظ رہا تو اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا،عمران خان برطانوی اخبار کو انٹرویو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا قاتلانہ حملے میں بچنا مشکل تھا،محفوظ رہا تو اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا،جب سے سیاست میں آیا ہوں میری جان خطرے میں ہے۔ عمران خان نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ نے مجھے حملے کے بعد ٹی وی پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا،میری اہلیہ سمجھ رہی تھیں کہ میں ٹھیک ہوں لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا مجھے تین گولیاں لگیں،میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر باہر نکل رہا ہوں،قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔چاہتا ہوں تمام پاکستانی 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں،جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔

مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات کے جلد یا بدیر ہونے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہو گا،26 نومبر کو پاکستان میں سیاسی کلائمیکس ہو گا۔رجیم چینچ پر پوری ملک کا معاشی نقصان ہوا، عوام کا سیاسی نظام سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے، ہمیں ملک میں قانون کی حکمرانی لانا ہے۔
جبکہ لانگ مارچ سے پہلے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیا گیا۔ڈاکٹرز نے پلاسٹر کھولنے کے بعد زخم کا جائزہ لیا۔عمران خان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباَ ٹھیک ہیں۔عمران خان نیچے والا زخم جہاں فریکچر ہوا اس کو ٹھیک ہونے میں چند روز لگیں گے، پہلا پلاسٹر اتار دیا گیا ہے،دوسرا ڈھیلا کر کے لگا دیا گیا ہے،بریس لگنے کے بعد عمران خان سفر کر سکیں گے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv