Social

مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچی کی ولادت، طبی یونٹ کی بروقت امداد،،والد نے نومولود کا نام ’طیبہ ‘ رکھا

مدینہ منورہ(نیوزڈیسک) مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچی کی ولادت ہوئی ہے۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں خاتون نے بچی کو جنم دیا۔طبی یونٹ کی بروقت امداد سے ولادت کا عمل آسان ہو گیا۔مسجد نبوی میں موجود ہلال الاحمر کے یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون کے یہاں ولادت ہونے والی ہے۔
ہلال الاحمر کے یونٹ اور رضاکار طبی عملہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ گیا۔

لیڈی ڈاکٹر نے زچہ کا معائنہ کیا اور فوری طور پر ولادت کے لیے تیاریاں شروع کیں۔ریجنل ہلال الاحمر کے ڈائریکٹر احمد علی الزھرانی نے کہا کہ طبی ٹیم کی بروقت مدد سے ولادت کا عمل آسان ہوا۔زچہ کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ولادت کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا وقت نہیں اس لیے گائنی ڈاکٹر نے فوری ولادت کی کارروائی ک اآغاز کیا۔ولادت کے بعد طبی یونٹ کے ذریعے زچہ و بچہ کو ایمبولیس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔بچے اور ماں دونوں کی حاکت بہتر بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق والد نے نومولود بچی کا نام ’طیبہ ‘ رکھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv