Social

عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان آپ سیاسی مخالف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں، قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، ڈیڈ لاک بات چیت سے ہی ختم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ کو الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ سیاستدان بنیں اس قوم نے آپ کو سیاستدان بنایا ہے، پارلیمنٹ میں واپس آئیں، پنڈی جانے کے بجائے حکومت، اتحادیوں اور سیاستدانوں سے ملیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاستدان جب گفتگو کرتے ہیں تو ڈیڈلاک ٹوٹتے ہیں، ہم نے آپ کے سیاسی نظریات میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے، آپ ناکام ہوچکے، اپنی ضد چھوڑ دیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ نے پچھلے چند ماہ جو کچھ کہا کوئی آپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آیا، اسٹیبلشمنٹ کسی قیمت پر اپنے آئینی کردار سے پیچھے نہیں ہٹے گے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv