Social

سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ روز ٹریفک کے المناک حادثے میں 9 افراد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو زخمی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ الرین، وادی الدواسر شاہراہ پر پیش آیا۔ مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریاض ریجن کے شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے اہلکار جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔

سعودی ہلال الاحمر کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا۔ ہلال احمر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو جمعے کی صبح اس کی اطلاع ملی تھی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑیوں میں سوار 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔زخمیوں کو وادی الدواسر اورنیہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی نعشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv