
پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا میں اپوزیشن متحرک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غورکیا جائے گا، اس حوالے سے اے این پی رہنما سردار بابک نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، 10سال تک صوبے کو لوٹنے والے اب کیوں بھاگ رہے ہیں۔
گزشتہ رات چئیرمین تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ فیصلہ کیا ہے تمام اسمبلیوں سے نکل جائیں، فیصلہ کیا ہے اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اپنے تمام وزرائے اعلٰی سے بات کرلی ہے، اب پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کروں گا، ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری کو ملک کے دیوالیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کے اربوں ڈالرز باہر پڑیں ہیں، اصل عوام کا ہے کو مسلسل دلدل میں دھنستی جا رہی ہے، ملک کے معیشت تباہ حال ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک کے فیصلے کرنے والوں کو بتا رہا ہوں کہ ملک ڈوب رہا ہے، جب ملک کی معیشت گرتی ہے تو قومی سلامتی کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے، الیکشن جب بھی ہوں جیتنا ہم نے ہی ہے، آج یہاں الیکشن کیلئے نہیں آیا بلکہ یہ بتانے آیا ہوں کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا حل الیکشن ہی ہیں، ملک بچانے کیلئے الیکشن چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی چئیرمین نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گولی چلانے والے کو پکڑنے پر معظم کوقتل کیا گیا، معظم کو نیچے والے ملزم کی نہیں گولی اور شوٹرکی طرف سےماری گئی، ان کا پلان تھا نیچے گولی چلانے والے کو اسی وقت ختم کر دیں گے، مجھے ایجنسیز کے اندرسے خبریں آئی تھی، یہ پہلے میرے خلاف مذہب کے حوالے سے پروپیگنڈا کریں گے، پھر یہ کہیں گے کسی مذہبی جنونی نے قتل کردیا، مجھے ان کے پلان کا پہلے ہی پتا تھا۔
Comments