Social

عمران خان کے بنی گالہ کے بجائے لاہور جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے بنی گالہ کے بجائے لاہور جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اپنا علاج شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال سے نہیں کرانا چاہتے۔سابق وزیراعظم اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے لاہور کو مرکز بنانا چاہتے ہیں۔عمران خان نئی سیاسی چال بھی یہاں سے چلنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے بنی گالا نہیں گئے ،متنازع بیانات کی وجہ سے انھیں حراست میں لیا جا سکتا تھا۔ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد نہ جانے کے فیصلے کے بعد کنٹینرز ہٹادیئے گئے ۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فیض آباد سے کنٹینرز ہٹادیئے گئے ،فیض آباد پل لانگ مارچ کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق مشینری کے ذریعے فیض آباد پل سے کنٹینر ہٹائے گئے ۔ کنٹینر ہٹائے جانے کے بعد مری روڈ فیض آباد ٹریک دوطرفہ ٹریفک کیلئے کھل گیا ۔جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج (پیر کو )طلب کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی، پیر کو پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس کے بعد پارلیمانی اجلاسوں سے عمران خان مشاورت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہیں کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بٴْرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام ا?باد نہیں جائیں گے، ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کرونگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv